مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے وزیر خارجہ والٹر اشٹائن مایر کا کہنا ہے کہ ایران علاقہ کا ایک اہم ملک ہےاورعلاقائی امن و سلامتی میں ایران کا اہم اور کلیدی نقش ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے اس نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب پہلے مرحلے میں گفتگو کے ذریعہ مسائل پر قابو پاسکتے ہیں ذرائع کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں تہران اور ریاض کا دورہ کریں گے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران علاقہ کا ایک اہم ملک ہے اورعلاقائی امن و سلامتی میں ایران کا اہم اور کلیدی نقش ہے۔
News ID 1861187
آپ کا تبصرہ